اسرائیل نے شام کے ایک فوجی نقطے پر حملہ کیا ہے: اسد انتظامیہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے کل شام کے وقت انتظامیہ کی فوجی بیس ماسیاف پر حملہ کیا: اسد انتظامیہ

1017598
اسرائیل نے شام کے ایک فوجی نقطے پر حملہ کیا ہے: اسد انتظامیہ

شام میں بشار الاسد انتظامیہ  نے حاما  کے علاقے ماسیاف کے ایک فوجی نقطے پر اسرائیل کی طرف سے حملہ کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

انتطامیہ کی خبر رساں ایجنسی SANA  کی خبر کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے کل شام کے وقت انتظامیہ کی فوجی بیس ماسیاف پر حملہ کیا۔

خبر کے مطابق حملے میں صرف بیس کو نقصان پہنچا ہے۔

ماسیاف کو ایسے علاقوں میں سے ایک خیال کیا جاتا ہے کہ جہاں انتظامیہ  کے کیمیائی اسلحے کی تنصیبات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ 3 ماہ میں اسرائیل نے شام کے علاقوں حمص، قنیطرہ، درعا اور دمشق میں انتظامیہ اور اس کے حامی ملک ایران کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں