ایران، میری وان شہر میں دہشت گردوں سے تصادم میں 11 ایرانی فوجی ہلاک

دہشت گردوں کی تا حال شناخت  نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی گروپ یا دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

1016680
ایران، میری وان شہر میں دہشت گردوں سے تصادم میں 11 ایرانی فوجی ہلاک

ایران کے مغربی علاقے میں پاسداران ِ انقلاب  قوتوں اور نامعلوم مسلح گروہوں کے درمیان تصادم میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق آج علی الصبح میریوان  شہر کے مضافات میں سیکورٹی قوتوں اور مسلح گروہوں کے درمیان  جھڑپ چھڑی۔

مقامی وقت کے مطابق شب 2 بجے شروع ہونےو الا یہ تصادم تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہا۔  جس دوران پاسداران ِ انقلاب کے 11 فوجی ہلاک  جبکہ 8 فوجی زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں کی تا حال شناخت  نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی گروپ یا دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یاد رہے  کہ مغربی ایران کےشہر میری وان  میں اس سے قبل ایرانی فوج اور دہشت گرد تنظیم PKK کی ایران میں شاخ پیجاک کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں