یمن میں غیر قانونی مہاجرین کی کشتی غرقاب، 5 افراد ہلاک

سمندری راستے یمن  پہنچنے والے افریقہ مہاجرین  سعود ی عرب  جانے کے لیے سرحدی علاقوں کی جانب آگے بڑھنے کی کوشش میں رہتے ہیں

1016590
یمن میں غیر قانونی مہاجرین کی کشتی غرقاب، 5 افراد ہلاک

یمنی شہر شبویہ کے کھلے سمندر میں مہاجرین پر مشتمل  ایک بوٹ کے الٹنے سے افریقی  نژاد تین افراد ہلاک جبکہ 2  سمندر میں لاپتہ ہو گئے۔

حکومتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شبوہ  شہر   کی بندرگاہ سے تھوڑے  فاصلے  پر بیچ سمندر  صومالیہ اور ایتھوپیا کے 120 سے زائد   شہریوں  کے سوار ہونے والی بوٹ  الٹ  گئی۔

بوٹ کے ساحل سے قریب ہونے  کے باعث  بھاری تعداد میں مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا  تا ہم 5 افراد  جانب بحق ہو گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں،   دو لاپتہ افراد کی  تلاش جاری ہے۔

حکومتی دستوں اور بعض  آکٹیوسٹس نے غیرقانونی   مہاجرین کی ضروریات پوری کرنے  کے لیے امداد فراہم کی۔

بتایا گیا ہے کہ تیز آندھی کے باعث  کشتی الٹ گئی۔

خیال رہے کہ  سمندری راستے یمن  پہنچنے والے افریقہ مہاجرین  سعود ی عرب  جانے کے لیے سرحدی علاقوں کی جانب آگے بڑھنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں