عراق: کرکوک شہر پر9 راکٹ حملے،1 شخص ہلاک 17 زخمی

عراق کے تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک میں  گزشتہ  شام ہونے والے 9 دھماکوں کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور17 افراد زخمی ہوگئے

1015288
عراق: کرکوک شہر پر9 راکٹ حملے،1 شخص ہلاک 17 زخمی

عراق کے تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک میں  گزشتہ  شام ہونے والے 9 دھماکوں کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور17 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، یہ  دھماکے کرکوک شہر کی ایک شاہراہ پر واقع فارم ہاؤس کے قریب ہوئے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے تین ’کاتوشا‘ راکٹ کرکوک اسپتال پر داغے جو کہ  اس کے  احاطے میں  گرے۔

دھماکوں کے بعد اسپتال اور آس پاس کےعلاقوں میں حفاظتی  اقدامات سخت کرکے تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ کرکوک شہر کی ایک  تجارتی علاقے میں ہوا۔

خیال رہے کہ عراقی فوج نے بڑی  محنت کے بعد موصل اور ملک کے دوسرے شہروں پر  قابض داعش  کو شکست دی ہے مگر یہ گروہ  اب بھی کرکوک سمیت دیگر عراقی شہروں پرحملے کرتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں