اسرائیل کے جنگی طیاروں کے غزہ پر حملے

زیر محاصرہ غزہ پر اسرائیل  کے جنگی طیاروں کے حملوں میں 2 فلسطینی زخمی

1013104
اسرائیل کے جنگی طیاروں کے غزہ پر حملے

زیر محاصرہ غزہ پر اسرائیل  کے جنگی طیاروں کے حملوں میں 2 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے بیت ہانون میں فضائی حملہ کیا۔

اسرائیل  کی سرحد سے قریبی علاقے میں کی جانے والی اس بمباری میں 2 فلسطینی معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

طے شدہ فائر بندی کے باوجود اسرائیلی فوج  نے حالیہ 24 گھنٹوں میں   چوتھی دفعہ غزہ پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے  کل غزہ کی طرف سے سرحد سے قریب واقع یہودی رہائشی بستیوں پر راکٹ پھینکے جانے کا دعوی کر کے غزہ میں حماس کی فوجی ونگ عزت الدین القاسم بریگیڈز کے ٹھکانوں کے دعوے کے ساتھ 40 کے قریب  اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں