اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں میں حماس کے متعدد ٹھکانے تباہ

دریں   اثناء اسرائیلی حملوں کے وقت غزہ  سے اسرائیلی سرحدوں کے اندر 17 راکٹ داغے جانے کا دعوی کیا گیا ہے

1012370
اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں میں حماس کے متعدد ٹھکانے تباہ

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ  میں حماس کی مسلح شاخ قام بریگیڈ  سے تعلق ہونے کا  دعوی کردہ بعض ٹھکانوں  پر بمباری کی۔

فوج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل جیٹ طیاروں نے غزہ کے جنوب میں بعض مقامات پر   بمباری کرتے ہوئے حماس کے  ایک تربیتی کیمپ، ایک ٹنل اور ہیلیم گیس والے غبارے تیار کرنے والے ایک کارخانے کو تباہ کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ حملے  ایک اسرائیل  فوجی جوان کو کل زخمی کیے جانے اور غزہ کی پٹی  کے جوار میں واقع یہودی بستیوں کو "آگ جلنے والے غبارے" بھیجے  جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دریں   اثناء اسرائیلی حملوں کے وقت غزہ  سے اسرائیلی سرحدوں کے اندر 17 راکٹ داغے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

حماس کے ترجمان فیضی برہوم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی علاقے میں کشیدگی کو شہہ دینے کے خلاف سرعت سے جواب دیا جانا، مزاحمت، جھڑپوں کی منصوبہ بندی،  پیغام دینے  اور باز رکھنے والے توازن کے قیام کے نکتہ نظر اور شعور  کا عکاس ہے۔



متعللقہ خبریں