یمن میں گھمسان کی لڑائی، درجنوں حوثی باغِی ہلاک

یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں واقع نظامت التحیتا اور شمالی صوبے صعدہ میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں درجنوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں

1011493
یمن میں گھمسان کی لڑائی، درجنوں حوثی باغِی ہلاک

یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں واقع نظامت التحیتا اور شمالی صوبے صعدہ میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 30 سے زیادہ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں ۔

اس سے پہلے صعدہ ہی میں مختلف محاذوں پر لڑائی میں پندرہ حوثی جنگجو مارے گئے تھے۔

خبر کے مطابق  گزشتہ روز   عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے التحیتا کے نواح میں واقع متعدد فارمزمیں مسلح حوثیوں کے گروہوں  کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا   جبکہ حوثیوں کی چار گاڑیاں تباہ اور متعدد کمانڈروں سمیت جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب ،شمالی صوبے صعدہ میں علب کے محاذ پر حوثیوں نے چھن جانے والی چوکیوں پر دوبارہ قبضے کے لیے حملہ کیا لیکن یمنی فوج نے ان کے حملے کو ناکام بنا دیا اور اس جوابی کارروائی میں پندرہ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

حوثی ملیشیا کے خلاف یمنی فوج کی زمینی کارروائی کے ساتھ ساتھ عرب اتحاد کے لڑاکا  طیاروں نے ابواب الحدید اور التباب کے علاقوں میں باغیو ں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں