اسد انتظامیہ نے 6 ماہ میں 2 ہزار 900 سے زائد بیرل بم استعمال کئے
سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران کئے گئے حملوں میں 2 ہزار 908 بیرل بموں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 44 بچوں اور 52 عورتوں سمیت کُل 169 شہری ہلاک ہو گئے
شام میں اسد انتظامیہ نے 6 ماہ میں 2 ہزار 900 سے زائد بیرل بم استعمال کئے ہیں۔
شامی انسانی حقوق نیٹ ورک نے مخالفین کے زیر کنٹرول رہائشی علاقوں پر رواں سال کے ماہِ جنوری سے لے کر جون تک کے عرصے میں شامی انتظامیہ کے بیرل بم حملوں کی رپورٹ شائع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران کئے گئے حملوں میں 2 ہزار 908 بیرل بموں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 44 بچوں اور 52 عورتوں سمیت کُل 169 شہری ہلاک ہو گئے۔
حملوں میں 9 مساجد اور 18 صحت کے مراکز سمیت 32 شہری رہائشی عمارتوں کو ہدف بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انتظامی فورسز نے رواں سال کے ماہِ جنوری میں 427، فروری میں 407، مارچ میں 793، مئی میں 93، اپریل میں 761 اور جون میں 427 دفعہ بیرل بم استعمال کئے۔
رپورٹ میں بیرل بموں کو بند کئے جانے پر زور دیا گیا ہے اور انتظامیہ کے لئے اسلحے اور کرنسی کی مدد کو بند کئے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
سلیمانیہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ،4 یمنی مزدور ہلاک
عراقی شہر سلیمانیہ میں کور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں چار یمنی مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے