عالمی شہرت یافتہ ترک سرجن شام کے دورے پر

ترک فوج کی جانب سے دہشت گردوں سے پاک کردہ علاقے عزیز کو جانے والے ڈاکٹر اوز نے ترکی کے  تعاون سے قائم کردہ اسپتال اور اسکولوں کا دورہ کیا

1008600
عالمی شہرت یافتہ  ترک سرجن شام کے دورے  پر

امریکہ میں مقیم   عالمی  شہرت یافتہ ترک  جراح مہمت اوز  نے شام کے عزیز علاقے میں بعض بچوں کا معائنہ  کیا۔

وزارتِ عظمی کے آفات  وہنگامی صورتحال کے ادارے AFAD  کے تعاون   سے ترکی آنے والے ڈاکٹر  اوز   غازی این تپ  میں اپنی مصروفیات مکمل  کرنے کے بعد  آفاد کے صدر ڈاکٹر مہمت گل لو اولو اور اسوسی ایٹ ڈاکٹر خالد یرے  باکان   کے ہمراہ  شام کی سرحدوں کے اندر تک گئے۔

ترک فوج کی جانب سے دہشت گردوں سے پاک کردہ علاقے عزیز کو جانے والے ڈاکٹر اوز نے ترکی کے  تعاون سے قائم کردہ اسپتال اور اسکولوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے اسپتال  میں   زیر علاج زخمی بچوں کا معائنہ کیا اور ان کے بہتر علاج معالجے کے لیے  ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ کیا۔

انہوں نے بعض بچوں کے ترکی میں آپریشن کے حوالے سے مالی تعاون   کی بھی پیش کش کی۔

 



متعللقہ خبریں