شامی مخالفین اور روس کے درمیان مذاکرات ناکام

شا می مخالفین کی جنوبی صوبے درعا میں جنگ بندی اور اپنے زیر قبضہ علاقے حوالے کرنے کے لیے روسی  حکام سے بات چیت ناکام ہوگئی ہے

1005962
شامی مخالفین اور روس کے درمیان مذاکرات ناکام

شا می مخالفین کی جنوبی صوبے درعا میں جنگ بندی اور اپنے زیر قبضہ علاقے حوالے کرنے کے لیے روسی  حکام سے بات چیت ناکام ہوگئی ہے۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے بھاری  اسلحے  سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ہے۔

  مخالفین کے ترجمان ابراہیم جباوی نے اپنے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ  مذاکرات کے اس دور میں کوئی نتائج برآمد نہیں ہوسکے اور مستقبل میں کسی اور ملاقات کا بھی کوئی وقت طے نہیں ہوا ہے‘‘۔

قبل ازیں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفادی نے روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف سے ماسکو میں بات چیت کے بعد کہا تھا کہ جنوبی شام میں جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات اُن کی ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ شام کے اس جنگ زدہ علاقے میں انسانی بحران رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج درعا میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر 19 جون سے فضائی حملے کررہی ہے ۔

روس ، امریکہ اور اردن نے گزشتہ سال جولائی میں شام کے جنوب میں  مخالفین کے زیر قبضہ علاقوں کو محفوظ  قرار دینے سے اتفاق کیا تھامگر تاحال   وہ  شامی فوج کے ساتھ  مخالفین  کے زیر قبضہ شہری علاقوں پر تباہ کن بمباری کررہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں