ایران نواز حوثی باغی ہتھیار ڈال دیں ورنہ دیرہوجائے گی:یمنی صدر

یمن کے آئینی صدرعبد ربوہ منصور حادی نے ایران نواز حوثی باغیوں پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ الحدیدہ شہر سمیت تمام شہروں میں ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کی جائے گی

1003937
ایران نواز حوثی باغی ہتھیار ڈال دیں ورنہ دیرہوجائے گی:یمنی صدر

یمن کے آئینی صدرعبد ربوہ منصور حادی نے ایران نواز حوثی باغیوں پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ الحدیدہ شہر سمیت تمام شہروں میں ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کی جائے گی۔

خبر کے مطابق، یمن کی عسکری قیادت کے ایک اجلاس سے خطاب میں صدر حادینے کہا کہ حوثی ملیشیا اور اس کے پشت پناہ ایران کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں کہ  وہ بغاوت کے بجائے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں یا جنگ کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور حوثیوں کو ہٹ دھرمی اور ٹال مٹول کی پالیسی کے بجائے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنا ہوں گےتاکہ سیاسی بات چیت کا عمل آگے  بڑھایا جا سکے ۔

صدر نے  کہا کہ حوثی باغی ہتھیار پھینک کر شہروں سے نکل جائیں اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

عبد  ربوہ  منصور حادی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کا ایران کی  شہ پر آئینی حکومت کا تختہ الٹنا عالمی معاہدوں کو پامال کرنے کی کوشش ہے جبکہ  ایران کی پشت پناہی سے ملک کو تباہ کرنے کی تمام ترذمہ داری حوثی باغیوں پرعائد ہوتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں