سعودی اتحادی افواج نے یمن کی بندرگاہ حبل پر کنٹرول سنبھال لیا

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور سعودی اتحادی افواج کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے بعد حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھالا گیا، اس اہم کارروائی کے دوران حوثی باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

1003421
سعودی اتحادی افواج نے یمن کی بندرگاہ حبل پر کنٹرول سنبھال لیا

یمن میں سرکاری فوج اور سعودی اتحادی افواج نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حبل بندرگارہ پر کنٹرول سنبھال لیا، اس دوران متعدد حوثی باغیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور سعودی اتحادی افواج کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے بعد حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھالا گیا، اس اہم کارروائی کے دوران حوثی باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فورسز کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی، سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد حوثی باغیوں کے زیر انتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کیا۔

فوج کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ آپریشن میں حوثی باغیوں کی بڑی تعداد فرار ہوگئی جب کہ متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے، باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے انخلا کے لیے میگا آپریشن جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کو شدید تشویش لاحق ہے۔

علاوہ ازیں یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں