عراق: 12 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم

عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے احکامات کے  جواب میں دہشت گردی کے جرم میں 12افراد کو موت کی یہ سزا گزشتہ  روز دی گئی

1002378
عراق: 12 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم

عراق میں 12افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔

 عراقی حکومت کے مطابق، یہ اقدام وزیراعظم حیدر العبادی کے اُس حکم کے بعد عمل میں لایا گیا ہے جس میں اُنہوں نے ملکی سرکاری اداروں  کے8 اہلکاروں کے اغوا اور پھر قتل کے ردعمل میں موت کی سزا پر عمل درآمد تیز کرنے کو کہا تھا۔

 عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے احکامات کے  جواب میں دہشت گردی کے جرم میں 12افراد کو موت کی یہ سزا گزشتہ  روز دی گئی۔



متعللقہ خبریں