سعودی عرب نے امداد سے لدے تین طیارے یمن روانہ کر دیئے

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور ریلیف نے امدادی سامان سے لدے تین طیارے یمن کے جنوبی شہر عدن بھیجے ہیں جہاں  سے اس امدادی سامان کو ساحلی شہر الحدیدہ منتقل کیا جائے گا

1000674
سعودی عرب نے امداد سے لدے تین طیارے یمن روانہ کر دیئے

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور ریلیف نے امدادی سامان سے لدے تین طیارے یمن کے جنوبی شہر عدن بھیجے ہیں جہاں  سے اس امدادی سامان کو ساحلی شہر الحدیدہ منتقل کیا جائے گا۔

شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان ریلیف مرکز کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے ایک امدادی پُل قائم کردیا گیا ہے اور الحدیدہ سمیت جنگ سے متاثرہ علاقوں میں یمنیوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

عدن اترنے والے سعودی طیاروں پر 70 ٹن وزنی خیمے ، کمبل اور خوراک کی اشیاء بھیجی گئی ہیں اور انھیں الحدیدہ میں سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

 خبر  کے مطابق عرب اتحادی افواج کی ایک میڈیکل ٹیم حوثیوں سے آزاد کرائے گئے یمن کے مغربی ساحل علاقوں میں  یمنی خاندانوں اور بچوں کو طبی خدمات مہیا کررہی ہے۔

 اس ٹیم نے بتایا ہے کہ خواتین ، بچوں اور ضعیف العمر افراد کو ان کے دور دراز علاقوں میں گھر گھر جاکر طبی خدمات مہیا کی جارہی ہیں اور مختلف دائمی ا مراض میں مبتلا افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں