شام کے درعا علاقوں میں جھڑپوں سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں

درعا  کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں جاری جھڑپوں اور بمباری کے نتیجے میں  20 افراد ہلاک  اور بھاری تعداد میں زخمی ہو ئے ہیں

997232
شام کے درعا علاقوں میں جھڑپوں سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں

اقوام  متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے جنوبی شہر درعا میں جھڑپوں سے ساڑھے 7 لاکھ شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہونے پر ہمیں  خدشات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  فرحان حق  کا کہنا ہے کہ شامی شہر درعا میں  جھڑپیں   شہریوں کے  جانی تحفظ کے لیے خطرہ تشکیل دے رہی ہیں۔

ترجمان  نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ درعا  کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں جاری جھڑپوں اور بمباری کے نتیجے میں  20 افراد ہلاک  اور بھاری تعداد میں زخمی ہو ئے ہیں۔ اس شہر کے شمالی  علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے  اردن کی سرحدوں کے قریب پہنچنے کی کوشش میں ہیں تا ہم   دو طرفہ شدید بمباری کے باعث ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں