یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سےسعودی عرب داغےگئے میزائیل حملے میں تین افراد جان بحق

سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں شہریوں کو نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق ہوئے تاہم بعد میں ایک اور شخص چل بسا

989672
یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سےسعودی عرب  داغےگئے میزائیل حملے میں  تین افراد جان بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی صوبے جازان پر میزائل حملے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

 سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں شہریوں کو نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق ہوئے تاہم بعد میں ایک اور شخص چل بسا۔

سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جانا شہریوں سے دشمنی کے زمرے میں آتا ہے تاہم سعودی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکا اور سعودی عرب نے متعدد بار ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔



متعللقہ خبریں