یمن: فوج اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

حدیدہ میں فوج اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے

984559
یمن: فوج اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

یمن کے شہر حدیدہ میں فوج اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن فورسز سے منسلک الاعمالغہ بریگیڈ  کے کمانڈر ابو ذرہ المحرمی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے الفاز کے علاقے میں فوج پر حملہ کیا، فوج نے حملے کو رفو کر دیا ہے اور  جوابی حملے کے ساتھ تحصیل تحیتہ  کی طرف پیش قدمی کی گئی ہے۔

یمن کے وزیر اعظم احمد بن دغر نے ایک روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ملک کی اہم بندرگاہوں میں سے حدیدہ میں ہم حوثیوں کے مقابل فتح کے قریب ہیں۔

بن   داغر نے کہا تھا کہ سال 2014 سے حوثیوں کے زیر قبضہ بندرگاہ حدیدہ  کی رہائی کے بعد دارالحکومت صنعاء، تعز، اِب، ماہویت کے صوبو ں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں