اسرائیلی فوجیوں کی ہمراہی میں یہودی آباد کاروں کا چھاپہ، 4 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوجیوں کی ہمراہی میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے ،مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے، ایک گاوں پر چھاپے میں 4 فلسطینی زخمی ہو گئے

984625
اسرائیلی فوجیوں کی ہمراہی میں یہودی آباد کاروں کا چھاپہ، 4 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوجیوں کی ہمراہی میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے ،مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے، ایک گاوں پر چھاپے میں 4 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی حکومت سے منسلک رہائشی بستیوں کی فائل کے ذمہ دار غاسان  داعلاس نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے نابلوس کے جنوبی گاوں عریف پر چھاپہ مار کے ایک بوڑھے چرواہے کو زخمی  کر دیا ہے۔

داعلاس  نے کہا کہ گاوں کے نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں کے زیر تحفظ یہودی آبادکاروں   کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا اور اس دوران ہونے والی جھڑپ میں 3 فلسطینی نوجوان بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

داعلاس کے مطابق نوجوانوں کے خلاف اصلی گولیوں کا استعمال کیا گیا اور زخمی ہونے والے ایک نوجوان کی حالت نازک ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ   میں حماس کے مسلح ونگ عزت الدین القاسم بریگیڈ کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں القاسم  بریگیڈ کے عین جالوت  ٹھکانے پر اور غزہ میں یرموک کے نام سے پہچانے جانے والے فوجی ٹھکانے پر بمباری کی۔

علاوہ ازیں  اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے النصیرات  مہاجر کیمپ کے قریب واقع القاسم بریگیڈ کے فوجی ٹھکانے آرین پر بھی بمباری کی ۔

حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے حملوں کے بارے میں تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں