اسرائیل غزہ کے محاصرے کا خاتمہ کر دے، مسلم علماء یونین

ہم  اسرائیل کی بربریت  کی مذمت  کرتے    ہیں اور یہ سب عوامل بنی نو انسانوں کے خلاف  سنگین جرائم  ہیں

980985
اسرائیل غزہ کے محاصرے کا خاتمہ کر دے، مسلم علماء یونین

عالمی مسلم علماء  یونین  نے اسرائیل  کے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے غزہ  پر اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کی اپیل کی  ہے۔

یونین کی جانب  سے جاری کردہ تحریری  اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ  ہم  اسرائیل کی بربریت  کی مذمت  کرتے    ہیں اور یہ سب عوامل بنی نو انسانوں کے خلاف  سنگین جرائم  ہیں۔

ان جرائم کے سامنے خاموشی اختیار نہ کرنے  پر زور دینے والے  اعلامیہ میں ہمسایہ ممالک سے غزہ کے محاصرے کا خاتمہ کرنے کی اپیل کی  گئی ہے۔

علاوہ ازیں مسلم اُمہ سے  بھی اپیل کی گئی کہ یہ فلسطینی عوام کے دکھ و مصائب میں گراوٹ لانے  کی کاروائیاں کرے اور مذہبی پیشواو محکمہ مذہبی امور"صیہونی پالیسیوں" کے خلاف آواز  بلند کرے۔

واضح رہے کہ  اسرائیل  نے 2006 سے  غزہ کو زیر محاصرہ لے رکھا ہے  اور   یہ   فلسطینی عوام کو بڑی بے دریغی سے  قتل کر رہاہے۔

گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والے  پر امن مظاہروں    میں  اسرائیلی سیکورٹی قوتوں نے  مداخلت کرتے ہوئے  110 سے زائد فلسطینیوں کو شہید  اور ہزاروں کو زخمی  کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں