لیبیا:بن غازی شہر میں کار بم دھماکہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

لیبیا  کے  مشرقی شہر  بن غازی کے مرکز میں واقع جمال عبدالناصر شاہراہ پر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد  ہلاک  اور درجنوں  زخمی ہوگئے

978542
لیبیا:بن غازی شہر میں کار بم دھماکہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

لیبیا  کے  مشرقی شہر  بن غازی کے مرکز میں واقع جمال عبدالناصر شاہراہ پر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد  ہلاک  اور درجنوں  زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق،  یہ دھماکہ  مصروف شاہراہ  پر ہوا ہے جہاں رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں بہت زیادہ مجمع رہتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  یہ دھماکہ ایسی جگہ  کے قریب ہوا جہاں ایک شامی وفدکی  طرف سے  نمائشی اسٹال لگائے گئے تھے ۔

 دھماکے سے متعلق  تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ فی الوقت کسی نے اس کی ذمے داری  قبول نہیں کی ہے ۔



متعللقہ خبریں