ایران نے یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں

کمیشن کو معاہدے سے قبل  کے جوہری  پروگرام کو واپسی کے لیے تیار ہونے کی اطلاع

976935
ایران نے یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے صدر علی اکبر صالیحی کا کہنا ہے کہ اعلی سطح پر یورینیم کی افزودگی کے لیے تمام تر  تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ایرانی  نیم سرکاری خبر ایجنسی  مہر کی خبر کے مطابق علی اکبر صالیحی  نے ایرانی پارلیمان کے ٹیکنالوجی، تعلیمی و تحقیقاتی کمیشن میں ممبران ِ اسمبلی کے سوالات کا جواب دیا۔

بعد ازاں اخباری نمائندوں کو بریفنگ دینے والے صالیحی نے بتایا کہ  انہوں نے کمیشن کو معاہدے سے قبل  کے جوہری  پروگرام کو واپسی کے لیے تیار ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  ملک میں جوہری سرگرمیاں سن 2015 میں طے پانے والے معاہدے کے دائرہ عمل میں تجارتی اہداف کی راہ میں بلا کسی مسئلے کے جاری ہیں، اگر  معاہدے سے قبل کے دور کی جانب واپسی  کی ضرورت پڑی  یا پھر بلند سطح پر یورینیم کی افزودگی کی ضرورت پیش آئی تو ہماری اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، لیکن میں امید کرتا ہوں کہ ہمیں کبھی بھی اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 



متعللقہ خبریں