عراق میں عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان، مقتدی الا صدر کی پارٹی پہلے نمبر پر
الا صدر کے سیاسی اتحاد اتحاد نے 329 نشستوں کی حامل پارلیمنٹ میں 57 نشستیں حاصل کر لیں
عراق میں 12 مئی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے قطعی نتائج کے مطابق شیعہ لیڈر مقتدی ٰ الا صدر کی حمایت حاصل ہونے والے اتحاد نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
عراق خود مختار الیکشن کمیشن کے ایک افسر ریاض بدران نے بغداد میں کمیشن کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق صدر کی پارٹی اول نمبر پر رہی ہے۔ جس کے مطابق اس اتحاد نے 329 نشستوں کی حامل پارلیمنٹ میں 57 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
حشدی شابی کمانڈروں میں سے حاجی امیری کی زیر قیادت کی کولیشن نے 47 نشستیں جیتی ہیں، جبکہ وزیر اعظم العبادی کی قیادت کا ناصر اتحاد 42 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ترکمان آبادی نے کرکوک میں تین نشستیں حاصل کی ہیں۔
مسعود برزانی کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نے 25 کردستان محبان وطن یونین نے 17 اور گوران نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
متعللقہ خبریں
رفح کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز
اسرائیلی فوج کی جانب سے خطے میں حملوں میں شدت لانے کی وجہ سے جبری نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے