کرکوک کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، العبادی

اگر  کرکوک میں انتخابات میں دھاندلیاں ہونے  کے دعووں  کی تصدیق  ہو گئی تو وہاں کے تمام تر بیلٹ بکسوں کی از سر نو گنتی کی جائیگی

972340
کرکوک کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، العبادی

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی  نے کرکوک  کے انتخابات میں دھاندلی ہونے کے دعووں کے  باعث  شہر میں مشکوک  بیلٹ بکسوں کو کھولتے ہوئے ان کی نئے سرے سے گنتی کیے جانے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

العبادی نے بغداد میں پریس کانفرس کے دوران کرکوک میں ترکمان اور عربوں کے ووٹوں  میں دھاندلیاں ہونے کے دعووں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ"ان دعووں کا جواب تلاش کرنے کے لیے  مشکوک بیلٹ بکسوں کی دوباری گنتی کی جانی چاہیے، یہ ایک آسان عمل ہے جس میں ایک دن سے زیادہ کا عرصہ درکار نہیں ہو گا"۔

انہوں نے کہا کہ اگر  کرکوک میں انتخابات میں دھاندلیاں ہونے  کے دعووں  کی تصدیق  ہو گئی تو وہاں کے تمام تر بیلٹ بکسوں کی از سر نو گنتی کی جائیگی، اگر ضرورت پڑی تو یہ عمل پورے عراق میں بھی کیا جا سکتا ہے، میں انتخابی کمیشن کو فوری طور پر ان دعووں اور شکوک کو رفع دفع کرنے کے  لیے اقدام اٹھانے کی اپیل کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ کرکوک شہر میں ترکمانوں نے دعوی کیا تھا کہ 12 مئی بروز ہفتہ ہونے والے عام انتخابات  کے بعد ان کی اکثریت کے مقیم ہونے والے حلقوں میں  ووٹوں کو کردی جماعتوں کے حق میں تبدیل کیا گیا ہے ، اس دعوے کے بعد  علاقے میں  علاقے میں احتجاجی مظاہرے چھڑے تھےجن کا  سلسلہ اب تک جاری ہے۔



متعللقہ خبریں