سوڈان: کابینہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کا عندیہ،جلد اعلان ہوگا

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے گزشتہ روز کابینہ میں  تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے  جن میں 13 وزراء اور 10 گورنر شامل ہیں

971256
سوڈان: کابینہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کا عندیہ،جلد اعلان ہوگا

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے گزشتہ روز کابینہ میں  تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے  جن میں 13 وزراء اور 10 گورنر شامل ہیں۔

سوڈان کی خبر رساں ایجنسی سونا کے مطابق، حکمراں جماعت کے دفتر نے صدر عمر البشیر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے دوران تازہ ترین تبدیلیوں کی اجازت دی جس میں 8 وزارتیں، 5 وزراء اور صوبوں کے 10 گورنر شامل ہیں۔

سوڈانی صدر کے معاون ڈاکٹر فیصل حسن ابراہیم کا کہنا ہے کہ حالیہ کابینہ میں رد و بدل کا سرکاری طور پر اعلان وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

مبصرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حالیہ ترمیم میں اقتصادی  شعبے کی تمام وزارتیں شامل ہیں، اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی قلت کے سبب سوڈان کو درپیش اقتصادی بحران ہے۔

 



متعللقہ خبریں