ایران: امریکہ کی فلسطین مخالف کاروائیوں پر خاموش نہیں رہا جائے گا

امریکہ کی فلسطین مخالف کاروائیوں پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ ہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں: علی لارجانی

970547
ایران: امریکہ کی فلسطین مخالف کاروائیوں پر خاموش نہیں رہا جائے گا

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی فلسطین مخالف کاروائیوں پر خاموش نہیں رہا جائے گا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے اسمبلی اسپیکر علی لارجانی کی سربراہی میں فلسطین کے موضوع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین  کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں لارجانی نے  امریکہ کے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ "امریکہ کی فلسطین مخالف کاروائیوں پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ ہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔

اسلامی ممالک سے فلسطین کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لارجانی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ  نے متعدد حیلوں بہانوں سے کوشش کی ہے کہ ہم  ٹرمپ کے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی حمایت کریں اور اس سے ان کا مقصد امریکہ کے مذکورہ اقدام اور دیگر منصوبوں کو جائز ثابت   کرنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور امریکہ کے سفارت خانے کو تل بیب سے بیت المقدس منتقل  کرنے کے احکامات  جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی انتظامیہ نے 14 مئی 2018 کو سفارت خانے کی منتقلی کا فیصلہ کیا تھا۔  



متعللقہ خبریں