القدس:امریکی سفارت خانے کی منتقلی کا دن،بلدیہ نےاذان پر پابندی لگادی

بلدیہ القدس نے   امریکی سفارت خانے کی  القدس منتقلی کے بہانے  شہر کی تمام مساجد میں اذان  دینے پر پابندی  لگا دی ہے

969959
القدس:امریکی سفارت خانے کی منتقلی کا دن،بلدیہ نےاذان پر پابندی لگادی

حکومت   فلسطین    کا کہنا ہے کہ    کسی  تقریب  کی آڑ میں  القدس  کی مساجد  میں اذان پر  آج  کے روز  پابندی لگانا مذہبی آزادی  کے خلاف ہے ۔

فلسطینی  کےمحکمہ  برائے  مذہبی امور کے وزیر  یوسف عدیس نے کہا ہے کہ  بلدیہ القدس نے   مساجد میں اذان پر پابندی  کا جو اعلان کیا ہے    وہ فلسطینی مسلمانوں کی آواز نہیں دبا سکتا ۔

 عدیس نے   اس اقدام کو غیر  قانونی  اور مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیا۔

 واضح رہے کہ  بلدیہ القدس نے   امریکی سفارت خانے کی  القدس منتقلی کے بہانے  شہر کی تمام مساجد میں اذان  دینے پر پابندی  لگا دی ہے ۔



متعللقہ خبریں