اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کے پٹّی پر فضائی حملہ کیا جس میں بجلی کے گرڈ اور بعض زرعی اراضیوں کو نقصان پہنچا ہے

969701
اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کے پٹّی پر فضائی حملہ کیا جس میں بجلی کے گرڈ اور بعض زرعی اراضیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایریز سرحدی چوکی بھی اسرائیلی جنگی طیاروں کے ہدف پر تھی۔

حملے کی ویڈیو کو میڈیا کے لئے شئیر کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک زیر زمین ٹنل کو نشانہ بنائے جانے کا دعوی کیا ہے۔

دوسری طرف 30 مارچ کو غزہ کی اسرائیلی سرحد پر شروع ہونے والے گرینڈ واپسی مارچ کے مظاہرے بھی جاری ہیں۔

اسرائیلی فوجی پُر امن مظاہروں کے خلاف اصلی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

جمعہ کے دن کے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے زخمی کیا جانے والا 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے 50 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 8 ہزار تک جا پہنچی ہے۔



متعللقہ خبریں