ایران سے حملے کا خطرہ،اسرائیل نے دفاعی نظام متحرک کردیا
بتایا گیا ہے کہ ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں پر "آہنی گنبد"نامی دفاعی نظام کی تنصیب شروع کر دی ہے
![ایران سے حملے کا خطرہ،اسرائیل نے دفاعی نظام متحرک کردیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e390/00da/3683/5af294cebdd1f.jpg?time=1718867274)
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گولان کی پہاڑیوں پر "آہنی گنبد"نامی دفاعی نظام کی تنصیب شروع کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ، اس تنصیب کا فیصلہ ایران کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ مقامی آبادی کو بھی باور کروایا ہے کہ وہ فوجی ہدایات کے مطابق عمل کریں ۔
دریں اثنا٫، اسرائیل نے فضائی دفاعی نظام سے منسلک فوج کی اضافی نفری کو بھی متعین کرنے کا فیصلے کیاہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل میں متعین امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں کا رخ نہ کریں ۔
واضح رہے کہ یہ پہاڑیاں شام کا حصہ ہیں جن پر اسرائیل نے سن 1967 میں زبردستی قبضہ کر لیا تھا ۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/840d/88d9/f6f3/6672cab03b70d.jpg?time=1718867274)
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا
![حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/a5ff/6982/cc58/66641a274089c.jpg?time=1718867274)
حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ
گزشتہ روز لبنان کے برگالی قصبے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا