وقت آگیا ہے کہ درنہ کو بھی باغیوں سے آزاد کروایا جائے: جنرل حفتر

لیبیا کے مرد آہن خلیفہ حفتر نے درنہ شہر کی باغیوں سے بازیابی کے لئے فوجی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے

966051
وقت آگیا ہے کہ درنہ کو بھی باغیوں سے آزاد کروایا جائے: جنرل حفتر

لیبیا کے مرد آہن خلیفہ حفتر نے درنہ شہر کی باغیوں سے بازیابی کے لئے فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

مشرقی لیبیا میں درنہ وہ  واحد شہر ہے کہ جو جنرل حفتر کے کنٹرول سے باہر ہے ۔

فیلڈ مارشل حفتر نے اعلان کرتے ہوئے کہا  کہ  ان کی فوج نے پہلے ہی شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنا شروع کر دیئے ہیں اور اب اس  شہر پر قبضے کا وقت آن پہنچا ہے۔

جنرل حفتر بن غازی میں ہونے والی  ایک فوجی پریڈ سے خطاب کر رہے تھے جس میں ان کی زیر کمان فوجیوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

پریڈ کا مقصد   دراصل جنرل  حفتر کے دہشت گردی کے خلاف چار سالہ  آپریشن کی کامیابی کا جشن منانا تھا۔

یاد رہے کہ   اس کارروائی کے نتیجے میں انتہا پسندوں کو بن غازی سے نکال باہر کیا گیا۔

جنرل  حفتر اپنے حالیہ اعلان سے دو ہفتے قبل پیرس میں زیر علاج رہے  اور چند دن پہلے ہی لیبیا لوٹےتھے۔

 



متعللقہ خبریں