عراقی انتخابات غیر مذہبی ہیں، خون کی ندیاں بہا دیں گے:داعش کی نئی دھمکی

داعش کے ترجمان ابو حسن المہاجر   کا ایک صوتی پیغام  سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں  اس نے دھمکی  دی ہے کہ 12 مئی کو   اس غیر مذہبی انتخابی عمل میں حصہ  لینے والوں کو موت کی سزا دی جائے گی

957394
عراقی انتخابات غیر مذہبی ہیں، خون کی ندیاں بہا دیں گے:داعش کی نئی دھمکی

  امکان ظاہر کیا  گیا ہے کہ  داعش      عراق میں 12 مئی  کو ہونے والے عام انتخابات  کے دوران  پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

 داعش کے ایک ترجمان ابو حسن المہاجر   کا ایک صوتی پیغام  سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں  اس نے دھمکی  دی ہے کہ 12 مئی کو   اس غیر مذہبی انتخابی عمل میں حصہ  لینے والوں   کو موت کی سزا دی جائے گی  اور  عراق کی موجودہ شیعہ حکومت ایران کی  کٹھ پتلی ہے۔

 واضح رہے کہ  عراق    کے 24 ملین رائے دہندگا ن  12 مئی کو ہونے والے عام   انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں