جنوبی مصر میں ٹریفک حادثہ،20 افراد ہلاک

جنوبی مصر میں ایک  ٹریفک حادثے کے دوران دو مسافر بسیں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے

945012
جنوبی مصر میں ٹریفک حادثہ،20 افراد ہلاک

جنوبی مصر میں ایک  ٹریفک حادثے میں  20 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مصری ٹی وی کے مطابق ، یہ حادثہ جنوبی مصر میں پیش آیا جہاں دو مسافر بسوں اور ایک ٹرک میں تصادم  ہو گیا  ۔

اس حادثے میں 20 افراد   ہلاک ہو گئے۔

 واضح رہے کہ  عالمی ادارہ صحت کی  سن 2015   میں  تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ، مصر ذرائع نقل و حمل بالخصوص شاہراہوں  پر حفاظتی  اقدامات کے معاملے میں  عرب ممالک میں 16 اور عالمی سطح پر  109 ویں نمبر پر ہے ۔



متعللقہ خبریں