آیت اللہ خامنہ آئی ہٹلر سے زیادہ خطرناک ہیں: سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے جب کہ ایرانی سیاست دان دین کا اصل چہرہ مسخ کررہے ہیں اور ایرانی مذہبی پیشوا علی خامنہ ای اڈولف ہٹلر سے زیادہ خطرناک ہیں

943272
آیت اللہ خامنہ آئی ہٹلر سے زیادہ خطرناک ہیں: سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے جب کہ ایرانی سیاست دان دین کا اصل چہرہ مسخ کررہے ہیں اور  ایرانی  ریاست  "ولایت فقیہ" کے نظام کو پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ پوری دنیا پرحکمرانی کرنا چاہتےہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ایرانی معیشت کے 60 فی صد پرقابض ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اڈولف ہٹلر سے زیادہ خطرناک ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب میں اہل تشیع معمول کی زندگی گزار رہےہیں اُنہیں سعودی  عرب میں کوئی مشکل درپیش نہیں۔

ہم آزادی رائے کی حوصلہ افزائی کرتےہیں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کو دوبارہ ظہور پذیر ہونے سے روکیں گے۔

یمن میں جاری لڑائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شہزادہ محمد نے کہا کہ حوثی باغیوں نے یمن کے 10 فیصد علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے انجام اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے خطرات موجود ہیں جبکہ  اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے مفادات منصفانہ امن کے ساتھ مشروط ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں