شہید  کئے جانے والے فلسطینیوں  کی تعداد 18 تک پہنچ گئی

جمعہ کے روز منعقدہ گرینڈ واپسی مارچ میں شریک اور پیٹ سے زخمی ہونے والے 29 سالہ فارس الرقاب  نامی فلسطینی وفات پا گیا

942625
شہید  کئے جانے والے فلسطینیوں  کی تعداد 18 تک پہنچ گئی

فلسطین میں عظیم واپسی مارچ کے دوران جمعہ کے روز زخمی ہونے والے نوجوان کی شہادت سے مقبوضہ غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شہید  کئے جانے والے فلسطینیوں  کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ  نے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز منعقدہ گرینڈ واپسی مارچ میں شریک اور پیٹ سے زخمی ہونے والے 29 سالہ فارس الرقاب  نامی فلسطینی وفات پا گیا ہے۔

قدریٰ کے مطابق جمعہ کے دن سے اس وقت تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی،  لینڈ ڈے  کی 42 ویں سالانہ یاد کے موقع پر 30 مارچ بروز جمعہ سے ،زیر محاصرہ غزہ کی پٹّی  کی اسرائیلی سرحد پر، پُر امن مظاہرے کر رہے ہیں۔

عوام جلاوطنی کو ختم کر کے انہیں ان کے وطن واپسی کا اور سال 2006 سے غزہ کے غیر قانونی محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اسرائیلی فوجی  عام شہریوں پر حقیقی گولیاں برسا رہے ہیں۔

مظاہروں کے آغاز سے لے کر اب 18 فلسطینی شہید اور ایک ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی ان پُر امن  مظاہروں کو چھ ہفتے تک جاری رکھنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں