امریکی فوجیوں کا شام میں رہنا ضروری ہے: پرنس محمد بن سلمان

ہمیں یقین ہے کہ امریکی فوجیوں کا طویل مدت کے لئے نہ بھی ہو تو کم از کم درمیانی مدت کے لئے شام میں رہنا ضروری ہے: پرنس محمد بن سلمان

942010
امریکی فوجیوں کا شام میں رہنا ضروری ہے: پرنس محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکی فوجیوں کا طویل مدت کے لئے نہ بھی ہو تو کم از کم درمیانی مدت کے لئے شام میں رہنا ضروری ہے۔

ٹائمز  جریدے کے لئے اپنے انٹرویو میں پرنس سلمان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  بیان کہ "ہم جلد ہی شام سے نکل جائیں گے " کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایران کو روکنے کے لئے امریکی فوجی آخری اسٹاپ ہیں، صرف اسی طرح علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ میں اضافے کو روکا جا سکتا ہے۔

سلمان نے کہا کہ ایران اپنے نائب ملیشیاوں اور علاقائی اتحادیوں کے وسیلے سے بیروت سے تہران تک شام اور عراق پر اپنے اثر کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے اگر آپ ایران کے مقابل شام سے اپنے فوجیوں  کو واپس ہٹا لیں گے تو ان کنٹرول چوکیوں  سے محروم ہو جائیں گے اور یہ کوریڈور علاقے میں متعدد چیزوں کے ظہور کا سبب بن سکتا ہے۔

شامی انتظامیہ کے مستقبل کے بارے میں بھی اظہار خیال کرتے ہوئے پرنس سلمان نے دعوی کیا ہے کہ شام میں انتظامیہ میں موجود بشار الاسد کو اب ان کے عہدے سے ہٹایا جانا کچھ زیادہ ممکن نہیں ہے۔ امید ہے کہ اسد تہران کی کٹھ پتلی نہیں بنیں گے۔ میرے خیال میں اسد اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے لیکن اسد کے مفادات اس ملک میں ایرانیوں کی من مانیوں سے ہم آہنگ ہیں۔



متعللقہ خبریں