سعودی عرب فوجی شعبے میں امریکہ سے قریبی تعاون میں

مشترکہ مشقوں میں مختلف جنگی حالات میں کمان اور جنگی میدان  میں مؤثر کاروائیوں کو  فروغ  دیے جانے کا  ہدف مقرر کیا گیا ہے

927568
سعودی عرب فوجی شعبے میں امریکہ سے قریبی تعاون میں

سعودی عرب اور  متحدہ امریکہ کی بری قوتوں کے درمیان "2018 دوستی " نامی  فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں ۔

دو نوں ملکوں کے بری دستوں کی شراکت سے  سعودی عرب کے شمالی  علاقوں میں کل سے شروع ہونے والی یہ مشقیں  ایک ہفتے تک جاری رہیں  گی۔

ان  ممالک کے درمیان چوتھی بار منعقدہ  فوجی مشقوں  کی وساطت سے سعودی عرب اور متحدہ امریکہ کے مابین عسکری تعلقات کو تقویت دیے جانے ، تعاون و رابطے میں اضافہ ہونے  اور منصوبہ بندی    میں مل کر کام کیے جانے کا ہدف مقرر کیا  گیا ہے۔

مشترکہ مشقوں میں علاوہ ازیں مختلف جنگی حالات میں کمان اور جنگی میدان  میں   مؤثر کاروائیوں کو  فروغ  دیے جانے کا  ہدف بھی موجود ہے۔

شمالی علاقوں  کے  ڈپٹی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل صالح الا زہروانی  کا کہنا ہے  کہ فوجی مشقیں  فوجی   دستوں کو جنگ کے لیے   تیار کرتی ہیں اور ان  سے جدید ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازو سامان کو  جنگی میدان میں مؤثر طریقے سے استعمال کو سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں