سعودی شاہی خاندان کی جانب سے پہلی بار گرجا گھر کا دورہ

مصر  میں مذاکرات کرنے والے سعودی ولی عہد  پرنس محمد بن سلمان نے   دارالحکومت    مصر میں واقع کپتی  کلیسہ کا دورہ کرتے ہوئے پاپ تاوادروس دوئم سے ملاقات کی

923931
سعودی شاہی خاندان کی جانب سے پہلی بار گرجا گھر کا دورہ

سعودی عرب    کی تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان کے ایک فرد نے کپتی  کلیسے کا پہلی بار  دورہ کیا ہے۔

مصر  میں مذاکرات کرنے والے سعودی ولی عہد  پرنس محمد بن سلمان نے   دارالحکومت    مصر میں واقع کپتی  کلیسہ کا دورہ کرتے ہوئے پاپ تاوادروس دوئم سے ملاقات کی۔

گرجا گھر  کی جانب سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ  میں  واضح کیا گیا ہے کہ ولی عہد  پرنس محمد   نے  کپتی  رہنما  پاپ  تاوادوروس  سے ملاقات کی  جو کہ سعودی عرب کے قیام کے برس سن 1932 سے  ابتک کا پہلا ایسا    موقع ہے۔

اس دوران تاوادوروس   نے کہا ہے کہ  سعودی عرب   کی حالیہ صورتحال  اور پیش رفت کا ہم  بخوشی جائزہ لے رہے ہیں۔

کلیسہ کے  ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ پرنس محمد نے کپتی رہنما  سے کہا ہے کہ "میں آپ کو اور یہاں پر موجود تمام ترشرکاء کو سعودی عرب  کا دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔"

اس  دورے   میں علاوہ ازیں مصر اور سعودی عرب  کے درمیان   16 ارب   ڈالر    کی سرمایہ کاری  پر مبنی  فنڈ  کے قیام    پر مبنی  4 مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔



متعللقہ خبریں