اب خواتین بھی فوج میں شامل ہوسکیں گی،سعودی حکومت کا اہم اعلان

سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی  کرنے کا آغاز  ہو رہا ہے جس کےلیے خواہش مند خواتین انٹر نیٹ پر درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں  جو کہ جمعرات کے روز تک جاری رہیں گی

918041
اب خواتین بھی فوج میں شامل ہوسکیں گی،سعودی حکومت کا اہم اعلان

سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی  کرنے کا آغاز  ہو رہا ہے۔

 اس سلسلے میں   بتایا گیا ہے کہ    فوج میں بھرتی کی  خواہش مند خواتین    انٹر نیٹ پر  درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں  جو کہ جمعرات کے روز تک جاری   رہیں گی ۔

یاد رہے کہ   گزشتہ مہینے    سعودی حکومت نے  ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں  پر بھی خواتین کی تعیناتی کی اجازت دی تھی ۔

 سعودی ولی عہد  شہزادہ  محمد بن سلمان   کے  2030 کے   اہداف کے نتیجے میں سعودی عرب   اس وقت تبدیلی کے ایک اہم  دور سے گزر رہا ہے بالخصوص خواتین  کو  ہر شعبے میں نمایاں مقام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں