امریکی صدر کا چونکا دینے والا بیان ،یہودی آبادکاری امن عمل کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری سے  امن   کی کوششیں  متاثر ہوسکتا ہے

908666
امریکی صدر کا چونکا دینے والا بیان ،یہودی آبادکاری امن عمل کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری سے  امن   کی کوششیں  متاثر ہوسکتا ہے۔

خبر  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک  اسرائیلی اخبار "یسرائیل  خایوم"  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے کیونکہ اس سے فلسطین امن عمل پیچیدگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل فی الحال امن مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں، یہودی آبادکاری کے مسئلے پر ہم اسرائیل سے بات کریں گے، ان بستیوں کی وجہ سے معاملات ہمیشہ پیچیدگی کا شکار ہوئے ہیں جبکہ  اسرائیل کو ان بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے محتاط ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ، مقبوضہ فلسطین کے علاقوں مشرقی القدس  اور مغربی پٹی میں 1967 کے بعد سے تعمیر کی جانے والے یہودی بستوں میں 6 لاکھ سے زائد یہودی آباد ہیں جو کہ  بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔

یاد رہے کہ  مشرقی یروشلم پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد قبضہ کیا تھا اور حال ہی میں  ٹرمپ نے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں