عفرین کے مزید 5 دیہات دہشت گردوں سے پاک

مسلح افواج کے  سربراہ جنرل خلوصی آقار اور  کمانڈروں نے  کاروائی علاقے کا طیارے کے ذریعے  جائزہ لیا

907619
عفرین کے مزید 5 دیہات دہشت گردوں سے پاک

ترک مسلح افواج کے  شامی علاقے عفرین میں  دہشت گرد تنظیموں کے کارندوں کو بے بس کرنے اور دوست و برادر علاقائی عوام کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کے زیر مقصد شروع  کردہ  شاخِ زیتون  آپریشن  کے آغاز سے ابتک   ہلاک  ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 1141 ہو گئی  ہے۔

مسلح افواج  نے اعلان کیا ہے کہ شاخ زیتون آپریشن کے دائرہ عمل میں  ترک فضائیہ نے تازہ کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کے 36 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

کل عفرین کے مغرب میں واقع مزید 5 دیہاتوں کو دہشت گردوں  سے پاک کر لیا  گیا ۔

دوسری جانب جنوب مغربی علاقوں میں کاروائی کے دوران ایک  ترک فوجی  جامِ شہادت نوش کر گیا۔

بری و فضائی کاروائیاں  منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہیں۔

دریں اثناء مسلح افواج کے  سربراہ جنرل خلوصی آقار اور  کمانڈروں نے  کاروائی علاقے کا طیارے کے ذریعے  جائزہ لیا۔

جبکہ جنڈارمیری قوتوں کے کمانڈر جنرل عارف چیتن نے  بھی  کیلیس  میں شاخ زیتون آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں