یمن، حوثیوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں 35 حوثی ہلاک

طویل عرصے سے عدم استحکام کے شکار  یمن میں حوثیوں اور  ملک کی منتخب  انتظامیہ سے منسلک  فوج کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں

907248
یمن، حوثیوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں 35 حوثی ہلاک

یمن کے شہر  جیوف میں فوجی دستوں اور حوثیوں کے درمیان جھڑپ میں 35 حوثی  مارے گئے ہیں کہ جن میں 5 نام نہاد  جنگی کمانڈر  تھے۔

یمنی فوج کی "26 ستمبر نیٹ"  ویب سائٹ پر جگہ پانے والی خبر کے مطابق   فوجی دستوں نے کل شام  برط الا عنان تحصیل کے  وادی سیلبے اور الا غیشان علاقوں پر حملے کرنے والے حوثیوں کو پسپا   کر دیا گیا ہے۔

یمنی فوج سے جاری کردہ اعلان  میں بتایا گیا تھا کہ   کل شام برط الا عنان  تحصیل  کے بعض علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 35 حوثی مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ طویل عرصے سے عدم استحکام کے شکار  یمن میں حوثیوں اور  ملک کی منتخب  انتظامیہ سے منسلک  فوج کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں