روسی جنگی طیاروں کی ادلیب کے ایک ہسپتال اور دو اسکولوں پر بمباری، 10 شہری ہلاک 15 زخمی

روسی جنگی طیاروں  نے   شام کے شہر  ادلیب  میں ایک ہسپتال اور دو اسکولوں پر بمباری  کی ۔جس کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں ۔

906476
روسی جنگی طیاروں کی ادلیب کے ایک ہسپتال اور دو اسکولوں پر بمباری، 10 شہری ہلاک  15 زخمی

روسی جنگی طیاروں کی شام کے شہر  ادلیب  میں ایک خالی ہسپتال اور دو اسکولوں پر بمباری  کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں ۔

ادلیب  شہری دفاع کے سربراہ مصطفیٰ  حج  یوسف نے کہا ہے کہ روسی جنگی طیارے  ادلیب پر  مسلسل بمباری  کر رہے ہیں ۔جسر الشوگور تحصیل  کے مشمشان گاؤں پر بمباری سے شہری دفاع کے ملازمین سمیت  15 شہری زخمی ہوئے ہیں ۔  بمباری کی وجہ سے اسکول بند کر دئیے گئے ہیں ۔ اگر  ہسپتال کو بھی پہلے سے خالی  نہ کروایا جاتا تو جنگی طیاروں کی بمباری سے سخت جانی نقصان ہوتا ۔

 دریں اثناء شہری دفاع کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ  روسی بمباری جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد  بڑھ سکتی ہے ۔

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں  ترکی، روس اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں شام کے شمال میں اور ترکی کی سرحد پر واقع ادلیب  شہر کو " کشیدگی میں کمی کا علاقہ" قرار دیا  گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں