سعودی فضائیہ نے یمن سے داغا راکٹ فضا میں تباہ کر دیا
سعودی فضائیہ نے آج صبح فضا میں ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا جس کا ہدف سعودی شہر خمیس مشیط تھا
سعودی فضائیہ نے آج صبح فضا میں ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔
یہ میزائل حوثیوں کی جانب سے سعودی صوبے عسیر کے شہر خمیس مشیط کی سمت داغا گیا تھا۔
دوسری جانب سعودی افواج کی جانب سے سرحد پر عسکری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جن کا مقصد حوثی عناصر کو سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقے میں دراندازی سے روکنا ہے۔
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ دو روز کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف تقریبا 50 حملے کیے اور ان کارروائیوں میں باغیوں کے ٹھکانوں نشانہ بنایا گیا جن میں حوثیوں کا جانی نقصان ہوا اور عسکری گاڑیاں اور ہتھیاروں کے گودام تباہ ہو گئے
متعللقہ خبریں
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا
حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ
گزشتہ روز لبنان کے برگالی قصبے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا