مسئلہ فلسطین کے حل کےلیے جرمنی اور فرانس بھی کردار ادا کرے: عباس

فلسطینی  صدر محمود عباس  نے  کہا ہے کہ  مشرق وسطی میں قیام امن  کےلیے امریکہ کے علاوہ  جرمنی اور فرانس  کو بھی  اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

901138
مسئلہ فلسطین کے حل کےلیے  جرمنی اور فرانس بھی کردار ادا کرے: عباس

فلسطینی  صدر محمود عباس  نے  کہا ہے کہ  مشرق وسطی میں قیام امن  کےلیے امریکہ کے علاوہ  جرمنی اور فرانس  کو بھی  اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 صدر عباس نے یہ بات جرمن وزیر خارجہ سیگمار  گیبرئیل  کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس  کے دوران   کہی ۔

 صدر عباس نے کہا کہ  خطے میں قیام امن    کی بحالی کےلیے  اقوام متحدہ ، یورپی یونین ،امریکہ  اور روس کے علاوہ   بعض یورپی اور عرب ممالک کو بھی  کردار  ادا کرنا پڑے گا۔

 انہوں نے  کہا کہ  مشرقی القدس     کے  صدر مقام اور  سن 1967 کے معاہدے کے تحت سرحدوں کا تعین    دو ریاستی     حل  کےلیے مفید ثابت ہوگا۔

 فلسطینی  سرحد  نے کہا کہ  ہم ہر قسم کے دباو کے باوجود  امن کے متلاشی ہیں  اور دہشتگردی کے   خلاف ہیں۔

اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ  گیبرئیل سیگمار  نے بھی کہا کہ  مشرقی وسطی   کی سیاسی صورت حال پہلے ہی سے   مشکل وقت سے دوچار  تھی  جس پر امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے نے جلتی   پر تیل کا کام  کیا  جو کہ  1993 اوسلو معاہدےکی بھی خلاف ورزی  تھا ۔

 گیبرئیل نے کہا کہ ہمارا    ماننا ہے کہ  خطے میں قیام امن کےلیے  ایک  مستحکم اسرائیلی ریاست   ضروری ہے  جبکہ  فلسطینیوں  کو بھی ایک محفوظ اور  مستحکم ریاست کا حق حاصل ہونا چاہیئے جس کےلیے امن مذاکرات کا سلسلہ جاری  رکھنا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں