یمن: ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک

یمن کے علاقے السعید میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ، ڈرون کے امریکی ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے

898522
یمن: ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک

یمن کے ضلع شبوہ سے منسلک تحصیل السعید میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈرون کے امریکی ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال کے حکام سے موصول معلومات کے مطابق تحصیل السعید کے علاقے سیرا میں ایک اربن گاڑی پر ڈرون  طیارے کی طرف سے راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تمام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ایک ہی کنبے کے 6 افراد دہشتگرد تنظیم القائدہ میں شامل ہونے والے اپنے 14 سالہ بیٹے کو واپس لینے کے لئے تنظیم کے ٹھکانے پر گئے اور واپسی پر ایک قوی خیال کے مطابق امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکہ کے سرکاری ذرائع کی طرف  سے موضوع کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ یمن کے شبوہ اور البیضہ کے اضلاع کی بعض تحصیلوں سے منسلک اضلاع میں القائدہ کے دہشت گرد موجود ہیں۔

دوسری طرف یمن کی فوج نے تائز میں حوثیوں کے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

یمنی فوج کی انٹر نیٹ سائٹ 26sepnews.net  کے حوالے سے شائع شدہ خبر کے مطابق فوجی یونٹوں  نے کوہِ جیراہ کے جوار میں جاسوسی  میں مصروف ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

خبر کے مطابق ڈرون طیارے کو تائز کی جنگ  کا انتظام چلانے والے ایرانی ا ور حزب اللہ  کے ماہرین کی طرف سے یمنی فوج کے ٹھکانوں  کی نشاندہی کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔



متعللقہ خبریں