زیتون کی ڈالی آپریشن عرب ذرائع ابلاغ میں

ترک مسلح افواج کے شام کے شمال مغربی علاقے عفرین میں دہشتگرد تنظیموں PKK/KCK/YPG+PYD اور داعش کے خلاف کل شروع کئے گئے زیتوں کی ڈالی آپریشن کو عرب ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی گئی

893522
زیتون کی ڈالی آپریشن عرب ذرائع ابلاغ میں

ترک مسلح افواج کے شام کے شمال مغربی علاقے عفرین میں دہشتگرد تنظیموں PKK/KCK/YPG+PYD اور داعش کے خلاف کل شروع کئے گئے زیتوں کی ڈالی آپریشن  کو عرب ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی گئی ہے۔

قطر کے روزنامہ الوطن نے "زیتون کی ڈالی دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر کے ساتھ ہاتھوں میں "ہم، عفرین  کے عوام کو دہشت گرد تنظیم YPG کے پنجے سے چھڑانے کے لئے شروع کردہ  ترک  فوجی آپریشن کے ساتھ ہیں" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین کی تصویر لگائی ہے۔

سعودی عرب کے لئے عربی میں اشاعت دینے والے لندن کے روزنامے الشرق الاوساط نے موضوع سے متعلق شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ "انقرہ نے شامی انتظامیہ کو مطلع کر دیا، منیع فوجی ائیر بیس سمیت 108 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ صدر ایردوان نے آپریشن کے منبچ کی طرف بھی منتقل ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے"۔

سعودی عرب کے روزنامے الریاض نے " ترکی نے عفرین میں وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کروا دیا،  اگلی باری منبچ کی" کی سرخی کے ساتھ موضوع سے متعلق خبر شائع کی ہے۔

بحرین کے روزنامے العوام نے ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے بیان کو اپنے صفحے پر جگہ دی ہے۔ اخبار لکھتا  ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "فوج کا ہدف صرف دہشت گرد ہیں۔ آپریشن کے بارے میں شامی انتظامیہ سمیت تمام فریقین کو معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ شامی انتظامیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات نہ ہونے کے باوجود بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ شکل میں ہم نے یہ کیا ہے۔

کویت کے روزنامہ الرائے نے "ترکی نے آفرین میں زیتون کی ڈالی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ روس نے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹا لیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس کے بعد باری منبچ کی ہے" کی سرخی کے ساتھ آپریشن کے بارے میں خبر شائع کی ہے۔

فلسطین کے روزنامہ العوام نے "ترک فورسز نے شام کے شمال میں فضا اور زمین سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے" کی سرخی کے ساتھ خبر شائع کی ہے۔



متعللقہ خبریں