قطری خاندان کی اہم شخصیت کے ساتھ ناروا سلوک کی خبریں من گھڑت ہیں: حکومت امارات

متحدہ عرب امارات نے ان خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطری حکمراں خاندان کے سرکردہ رکن عبداللہ آل ثانی کوبلایا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے

888147
قطری خاندان کی اہم شخصیت کے ساتھ ناروا سلوک کی خبریں من گھڑت ہیں: حکومت امارات

متحدہ عرب امارات نے ان خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطری حکمراں خاندان کے سرکردہ رکن عبداللہ آل ثانی کوبلایا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کے بعد انہیں ملک سے نکال دیا گیا۔

خبر  کے مطابق ،امارات کے شعبہ اطلاعات و عالمی تعاون کے ایک ذمہ دار  نے کہا ہے کہ الشیخ عبداللہ بن علی آل ثانی ہمارے  مہمان تھے۔

 انہوں نے جتنے روز بھی امارات میں اپنی مرضی سے قیام کیا تو اس دوران ان کی ہرممکن خاطر مدارت کی گئی جبکہ  انہیں بھرپور پروٹوکول دیا گیا۔

وہ اپنی مرضی سے امارات میں ٹھہرے اور جب انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تو انہیں واپسی  سے نہیں روکا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ عبداللہ آل ثانی کی متحدہ عرب امارات میں نقل وحرکت کی مکمل آزادی تھی، ان کےساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا اور  وہ ہمارے معزز مہمان تھے۔

ذرائع نےالشیخ عبداللہ آل ثانی کے امارات سے نکل جانے کے حوالے سے شائع ہونے والی بعض خبروں کو من گھڑت قرار دیا اور کہا ہے کہ عبداللہ آل ثانی کے حوالے سےمنفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں