بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا،38 ہلاکتیں سو سے زائد زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد میں آج  صبح کیے گئے  دوہرے خود کش بم حملے میں کم از کم38 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے

888672
بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا،38 ہلاکتیں سو سے زائد زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد میں آج  صبح کیے گئے  دوہرے خود کش بم حملے میں کم از کم38 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

 یہ ہولناک  بم دھماکہ  بغداد میں گزشتہ تین روز کے دوران کیا جانے والا دوسرا بڑا حملہ ہے۔ بغداد کے مشرقی علاقے میں صحت سے متعلقہ امور کے نگران اعلیٰ اہلکار عبدالغنی السعدی نے بتایا کہ یہ دونوں بم دھماکے یکے بعد دیگرے دو خود کش حملہ آوروں نے شہر کے وسطی علاقے میں کیے۔

عراقی  فوج نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ ان حملوں میں تین درجن سے زائد افراد مارے گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی سو سے تجاوز   ہو سکتی  ہے۔

واضح رہے کہ یہ علاقہ بغداد شہر کا انتہائی مصروف کاروباری علاقہ ہے جبکہ کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں