سعودی شہر نجران بڑی تباہی سےبچ گیا، یمن سے داغا گیا میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا

سعودی عرب کی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ہے

886600
سعودی شہر نجران بڑی تباہی سےبچ گیا، یمن سے داغا گیا میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا

سعودی عرب کی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

خبر کے  مطابق ، نجران کے علاقے میں گرنے والے اس میزائل کی متعدد تصاویر شائع کی گئی ہیں جن  سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے اس میزائل کے ٹکڑے ایک  گاڑی  پر گرے ہیں جس سے اس  گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم ،اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

سعودی زیر  قیادت  عرب اتحاد ی افواج کے ترجمان   کا کہنا ہے کہ  ہماری فضائیہ نے صبح سات بج کر چھپن منٹ پر اس میزائل کا سراغ لگایا تھا جو کہ  یمنی علاقے سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران کی سمت داغا گیا تھا۔

ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ تباہ شدہ میزائل کا ملبہ گرنے سے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں