امریکی دھمکی فلسطینی مہاجرین کے حقوق کی پامالی پر مبنی غیر قانونی کاروائی ہے: حمد اللہ

امریکہ کی، UNRWA کی امداد بند کرنے کی، دھمکی ایک ناقابل قبول بلیک میلنگ اور مہاجرین کے حقوق کی پامالی پر مبنی غیر قانونی کاروائی ہے: رامی الحمد اللہ

883225
امریکی دھمکی فلسطینی مہاجرین کے حقوق کی پامالی پر مبنی غیر قانونی کاروائی ہے: حمد اللہ

فلسطین کے وزیر اعظم رامی الحمد اللہ  نے کہا ہے کہ امریکہ کی، اقوام متحدہ  کے فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ادارے UNRWA کی امداد بند کرنے کی، دھمکی ایک ناقابل قبول بلیک میلنگ اور مہاجرین کے حقوق کی پامالی پر مبنی غیر قانونی کاروائی ہے۔

حمد اللہ نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ،فلسطین کے تاریخی حقوق اور بین الاقوامی فیصلوں کی پامالی پر مبنی اس لاپرواہی کے خاتمے کے لئے، اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

فلسطین لبریشن تنظیم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے UNRWA کے لئے امداد بند کئے جانے کی صورت میں متوقع مالی بوجھ کی ذمہ داری اٹھائیں۔

فلسطین لبریشن تنظیم سے منسلک شعبہ  امور مہاجرین  کے ڈائریکٹر احمد ہانون نے بھی کہا ہے کہ UNRWAکو فراہم کی جانے والی امداد گھر سے بے گھر کئے جانے والے مہاجرین کے اپنے وطن واپسی کے حق پر مبنی ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکی کے عملی شکل اختیار کرنے کی صورت میں فلسطینی مہاجرین کی پشت پر  ایک اور بوجھ لد جائے گا۔

حمد اللہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس سے اس بوجھ کی ذمہ داری اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ امدادی ادارہ  UNRWA فلسطین، اردن، لبنان اور شام  میں مقیم تقریباً 5.3 ملین فلسطینی مہاجرین  کے لئے امدادی کام کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں