یمن میں اتحادی فوجیوں کےجیل پر حملے کے نتیجے میں 30 قیدی ہلاک

اس سے قبل حوثیوں کے زیر انتظام نشریاتی ادارے نے کہا تھا کہ اتحادیوں کی جانب سے گذشتہ روز کیے گئے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جو تمام قیدی تھے

868355
یمن میں اتحادی فوجیوں کےجیل پر حملے کے نتیجے میں 30  قیدی ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں عرب ممالک کی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل حوثیوں کے زیر انتظام نشریاتی ادارے نے کہا تھا کہ اتحادیوں کی جانب سے گذشتہ روز کیے گئے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جو تمام قیدی تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مشرقی علاقے میں فضائی حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت قیدیوں کی تھی، جو ان کے خلاف جنگ کرنے کے جرم میں قید تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2015 میں شروع ہونے والے اتحادی افواج کے حملوں میں اب تک 8 ہزار 750 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں